پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: نسلِ انسانی کے قدر دان
حوالہ: یوحنا 3: 16
خدا کی صفت ہے کہ وہ محبت ہے اور خدا نے تمام دنیا سے محبت رکھی۔ یسوع جو کہ اپنی جان دینے کے لیے آیا یسوع نے کہا میں تمہیں ایک نیا حکم دیتا ہوں کہ ایک دوسرے سے محبت رکھو۔ دنیا کے مذاہب میں ذات پات کا نظام نظر آتا ہے اسی طرح غریبوں، یتیموں اور خواتین کے حقوق کی پامالی نظر آتی ہے۔ جبکہ کتابِ مقدس کے ماننے والے ایسے نہیں ہیں بلکہ وہ نسلِ انسانی کے قدر دان ہیں۔ محبتِ الٰہی کو اپنے دل میں جگہ دینے اور منجیِ عالم یسوع کو دل میں اتارنے سے ہی نسلِ انسانی کی قدر ممکن ہے۔