اللہ کے بندے

وعدہ پارٹ 1

مئی 9, 2022 177 views

پروگرام کا نام: پروگرام کا نام: اللہ کے بندے
عنوان: وعدہ (پارٹ1)
حوالاجات: پیدائش 12: 1-3

یہ پروگرام بائبل کی کہانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سفر اور خدا کے وعدے پر مبنی ہے۔ اس قسط میں دکھایا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم حاران کو خدا کے حکم پر چھوڑ کر اپنے مال و اسباب کے ساتھ ملک کنعان میں جا بستے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی سارہ اور بھتیجا لوط بھی جاتے ہیں۔ خدا حضرت ابراہیم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں ایک عظیم قوم بنائے گا، انہیں برکت دے گا اور ان کا نام سرفراز کرے گا۔ خدا مزید وعدہ کرتا ہے کہ جو شخص حضرت ابراہیم کو برکت دے گا، اسے برکت ملے گی اور جو شخص ان پر لعنت کرے گا، خدا اس پر لعنت کرے گا۔