اللہ کے بندے

وعدہ پارٹ 6

مئی 10, 2022 166 views

پروگرام کا نام : اللہ کے بندے
عنوان: وعدہ (پارٹ6)
حوالاجات: پیدائش 16: 15-17: 1-27


اس قسط میں حضرت ابراہیم اور حضرت لوط کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ حضرت لوط سدوم کی بستی میں سکونت اختیار کرتے ہیں، اور اپنی بیٹیوں کے رشتے بھی طے کر دیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں حضرت ابراہیم کی اہلیہ حضرت ہاجرہ کے ہاں حضرت اسماعیل کی ولادت ہوتی ہے، جس پر حضرت ابراہیم بے حد خوش ہوتے ہیں اور حضرت اسماعیل کو تیر اندازی سکھاتے ہیں۔ حضرت ابراہیم اپنے بیٹے کے شکار کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم سے ایک اور عہد کرتے ہیں اور انہیں خوشخبری دیتے ہیں کہ ان کی بیوی حضرت سارہ کے ہاں بھی ایک بیٹا پیدا ہوگا، جس کا نام حضرت اسحاق ہوگا۔ اللہ نے وعدہ کیا کہ حضرت اسماعیل کو بھی برکت ملے گی اور ان کی نسل کو بھی بڑھایا جائے گا۔ اس کا مرکزی پیغامیہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرتا ہے اور ان کی اولاد کو برکتوں سے نوازتا ہے، چاہے وہ حضرت اسحاق ہوں یا حضرت اسماعیل۔