پروگرام کا نام: دوستی کا ہاتھ، بھائی صدیق کے ساتھ
قسط:تصدیق الکتاب (پارٹ 6 )
حوالاجات:سورۃ 115:6، سورۃ المائدہ 47، 68, سورۃ 46:29، سورۃ 94:10، سورۃ المائدہ 82، سورۃ 92:6، سورۃ28:43-49, 2 پطرس1 :20-21
خدا کی باتیں سچی ہیں ان باتوں کو کوئی نہیں بدل سکتا۔ جو توریت اور انجیل اور اس کے پیغام پر ایمان نہیں لاتا وہ کسی راہ پر نہیں ہے۔ اہل کتاب سے جھگڑا نہ کروبلکہ اچھے طریقے سے پیش آؤ۔ قرآن میں لکھا ہے کہ اگر کسی کو شک ہو تو پہلے سے اتری ہوئی کتابوں سے رہنمائی حاصل کرو۔ ا”ور یہ کتاب جسے ہم نے اتارا ہے برکت والی ہے ان (کتابوں) کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے تھیں اور تاکہ تو ڈرائے مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو، اور جو لوگ آخرت پر یقین رکھتے ہیں وہی اس پر ایمان لاتے ہیں، اور وہی اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں” سورۃ 92:6۔