دوستی کا ہاتھ، بھائی صدیق کے ساتھ

مسیحی مسلم تعلقات کی تاریخ ( پارٹ 3)

مئی 10, 2022 162 views

پروگرام کا نام: دوستی کا ہاتھ، بھائی صدیق کے ساتھ
قسط: مسیحی مسلم تعلقات کی تاریخ (حصہ 3)
حوالاجات: سورۃ آل عمران 3: 50-51، سورۃ مریم 19:19

اس پروگرام میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ قرآن مجید کے مطابق حضرت عیسیٰ مسیح تورات کی تصدیق کرتے ہیں اور حلال و حرام کا فرق بیان کرتے ہیں۔ وہ سیدھے راستے کی تلقین بھی کرتے ہیں۔ اس لیے دونوں مذاہب کے درمیان مشترکہ نکات کی بنیاد پر بہتر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ پروگرام میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ قرآن میں مسیحیوں کے حواریوں کے لیے جو لقب استعمال کیا گیا ہے، اس کا مطلب بے داغ اور پاک لوگ ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کا استاد بھی بے گناہ اور پاک تھا۔