پروگرام کا نام : دوستی کا ہاتھ بھائی صدیق کے ساتھ
عنوان:مسؑلہِ حلال اور حرام؟ (حصہ 4)
حوالاجات: سورۃ المائدہ اور احبار
اس پروگرام میں بیان کیا گیا ہے کہ حرام کیا گیا مُردار، خون، سُور کا گوشت، وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، وہ جو گھلا گھٹ کر، یا چوٹ کھا کر، یا بلندی سے گر کر، یا ٹکر کھا کر مرا ہو، یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پاکر ذبح کر لیا اور وہ جو کسی آستا نے پر ذبح کیا گیا ہو نیز یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے
البتہ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر اُن میں سے کوئی چیز کھا لے، بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بیشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔ احبار کی کتاب میں بھی حلا اور حرام کھانوں کا فرق بیان کیا گیا ہے۔