پروگرام کا نام: دوستی کا ہاتھ بھائی صدیق کے ساتھ
عنوان: قرآن سے قرآن تک (حصہ 2)
حوالاجات: سورۃ بقرہ، ، سورۃ یوسف 2:12 اور سورۃ یاسین 36
اس پروگرام میں سورۃ بقرہ میں پائے جانے والے تین حروفِ مقطعات کے بارے بیان کیے جاتا ہے یعنی الم (الف، لام، میم)، ۔ حروفِ مقطعات قرآنِ مجید کے بعض سورتوں کے آغاز میں آنے والے الگ الگ حروف ہیں جن کا مفہوم واضح نہیں ہے اور علماء کے درمیان ان کی تفہیم کے بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔ یہ حروف مکی سورتوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں اور ان کی تعداد چودہ ہے۔ یہ حروف قرآن کی 29 سورتوں کے آغاز میں موجود ہیں، اور ان میں سے چند مشہور حروف ہیں: الم (الف، لام، میم)، الر (الف، لام، را)، طہ (طا، ہا)، یس (یا، سین)، حم (حا، میم)، عسق (عین، سین، قاف)، ص (صاد)، ق (قاف)، اور ن (نون)۔