پروگرام کا نام: دوستی کا ہاتھ، بھائی صدیق کے ساتھ
قسط: کرونا وائرس: دکھوں میں امید (حصہ 2)
حوالاجات: پیدائش 7-9 ابواب، پیدائش 12، 16، 17، 22، 31؛ خروج 2، 14
اس پروگرام میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح نوح کے زمانے میں تباہی کے باوجود خدا نے انسان کو بچایا۔ پھر ابراہام کی ہجرت، ہاجرہ اور اسماعیل کے نکالے جانے اور سارہ کے بانجھ پن جیسے مشکل لمحات میں بھی امید کی کرنیں موجود تھیں۔ ابراہام کے بیٹے کی قربانی، یعقوب، یوسف اور موسیٰ کے مشکلات کے دوران خدا نے ہمیشہ امید فراہم کی۔