فضلِ ربی

مسیح کی دعا اور شفات سے فیض: آج کیسے؟ پارٹ 2

مئی 10, 2022 183 views

پروگرام: فضلِ ربی
قسط: مسیح کی دعا اور شفاعت سے فیض: آج کیسے؟ (پارٹ 2)
حوالاجات: سورہ اعراف 55-56، سورہ مریم 21، لوقا 22: 32، ایوب 1: 6-12، 2: 1-6، 1 پطرس 1: 6-7، یوحنا 17: 9، 11، 15، 30، سورہ 3: 55، سورہ 57: 27، متی 11: 28، یوحنا 16، سورہ 45:3، عبرانیوں 7: 24-25، رومیوں 8: 34، 1 کرنتھیوں 9:12، 1 یوحنا 9:1، 1:2، اعمال 8:1، عبرانیوں 24:9، عبرانیوں 4: 15-16، عبرانیوں2: 17-18، 1 کرنتھیوں 57:15
اس پروگرام میں مسیح یسوع کی دعاؤں اور شفاعت کی اہمیت اور ان کے عملی اثرات پر جامع انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسیح کے پیروکار آج کے دور میں کس طرح ان دعاؤں اور شفاعت سے روحانی، جسمانی اور اخلاقی فیض حاصل کر سکتے ہیں۔ بائبل میں حضرت یسوع کی شفاعت کا ذکر جیسے اناجیل، عبرانیوں 7: 24-25 اور رومیوں 8: 34 میں آیا ہے، اس کے ذریعے یہ واضح کیا گیا ہے کہ یسوع آج بھی اپنے پیروکاروں کی شفاعت کرتے ہیں اور ان کی دعائیں خدا کے حضور پیش کرتے ہیں۔ پروگرام میں قرآن مجید اور بائبل کے حوالہ جات کی مدد سے موجودہ دور کے مسائل اور چیلنجز کا بھی تجزیہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح مسیحی دعا اور شفاعت کی طاقت ان مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ پروگرام میں ناظرین کو عملی راہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں دعا اور شفاعت کو کیسے زیادہ موثر بنا سکتے ہیں۔