پروگرام کا نام: حتمی سچائی
عنوان: مسیح کے دشوار فرمودات؟ (حصہ 1)
حوالاجات: یوحنا 31:5، یوحنا 8: 13-18، یوحنا 7:7؛ یوحنا 15: 18-19، لوقا 14 :26، یوحنا 13: 34-35، متی 34:10 ، لوقا 49:12، یوحنا 14: 27، متی 10 :5-6 ، متی 28: 19-20
پروگرام "حتمی سچائی” کے اس قسط میں یسوع مسیح کے ان فرمودات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے جو بظاہر مشکل اور دشوار نظر آتے ہیں۔ اس قسط میں خاص طور پر وہ تعلیمات زیر بحث ہیں جو یسوع مسیح کی اپنی گواہی، عداوت، صلح، محبت، والدین اور خدا کی عزت، اور انجیل کی پوری دنیا میں منادی سے متعلق ہیں۔ اس پروگرام میں ظفر اقبال کی کتاب سے لیے گئے سوالات کا جواب بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعتراضات سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اعتراضات کسی بنیاد پر مبنی نہیں ہیں۔