پروگرام کانام: کلام کی روشنی
عنوان: حکمت یا حماقت
حوالاجات: واعظ 2: 1،3، 4-8
اس قسط میں یہ بتایا گیا ہے کہ واعظ 2: 1، 3 کے مطابق حضرت سلیمان نے اپنی خوشی کے حصول کے لیے کیا کہا؟ اس کے جواب میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کا حصول نفسانی لذتوں میں نہیں ہے۔ بلکہ خد کےخوف میں ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وعظ کہ تین حصے ہوتے ہیں: دیباچہ نفس مضمون، اطلاق۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سلیمان نے کون کون سے منصوبے شروع کیے لیکن اس نے خود بیان کیا کہ سب بطلان اور حماقت ہے یعنی اس میں استحکام نہیں ہے۔ خدا کی مرضی کو جاننا اور اس کا خوف ہی سب کچھ ہے۔