پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: قتل و غارت اور مسیح کی تعلیمات
حوالہ: متی کی انجیل 5: 21-22
اس پروگرام میں دنیا میں ہونے والی قتل و غارت پر بات کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پرانے عہد کے حکم "تو قتل نہ کرنا” کو یسوع مسیح کی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ یعقوب رسول بیان کرتے ہیں کہ محض کسی کی جان ہتھیار سے نہیں بلکہ زبان سے بھی لی جا سکتی ہے۔ اگر زبان کو صحیح استعمال نہیں کر رہے تو خدا کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کریں اور سچی توبہ کریں۔