پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: دشمن سے محبت
حوالہ: متی کی انجیل 5: 43-44
دنیوی نظریہ میں بدلہ لینا یا انتقام لینا سکھایا جاتا ہے۔یہاں تک کے ایک فکر کے لوگ باقی لوگوں سے نفرت کرتے ہیں اور انہیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔لیکن یسوع امن اور صلح اور سلامتی کا پیغام دیتے ہیں۔ وہ لوگ جو آپ کو دشمن سمجھتے ہیں اُن کے لیے بھی یسوع یہ تعلیم دیتے ہیں کے اپنے دشمنوں سے محبت رکھو۔ یسوع صرف سکھاتا نہیں تھا بلکہ وہ باعمل عالم تھے اس لیے انہوں نے اپنے مصلوب کرنے والوں کے حق میں بھی دعا کی۔مسیح کی تعلیم پر عمل کریں تاکہ آپ دنیا میں نور اور نمک کا کردار ادا کر سکیں۔