"میں مسیحی کیوں ہوں؟ (جناب نوید ملک کے ساتھ)

حلال و حرام

مئی 10, 2022 177 views

پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: حلال و حرام

اس پروگرام میں کھانے اور پینے کی اشیاء کے بارے بات کی گئی۔ خدا نے تمام دنیا کو بنانے کے بعد کہا کہ اچھا ہے۔ احبار کی کتاب میں خدا نے کچھ جانوروں کا گوشت کھانے کی اجازت دی وہ حلال کہلائیں جبکہ جن کو کھانے سے منع فرمایا انہیں حرام کہا گیا۔ خدا جانتا ہے کہ ہمارے بدنوں کے لیے کون سے جانوروں کا گوشت مفید ہے۔ جانور کو ذبح کرنے کی کوئی خاص دعا تو نہیں ہے البتہ خدا یہ ضرور کہتا ہے کہ جانور کا خون اُس کے جسم سے نکال کر کھایا جا سکتا ہے۔