"میں مسیحی کیوں ہوں؟ (جناب نوید ملک کے ساتھ)

صفائی نصف ایمان ہے

مئی 10, 2022 181 views

پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: صفائی نصف ایمان
حوالہ: استثنا 23: 14

خدا نے بنی اسرائیل کو یہ حکم دیا کہ اپنے رہنے کی جگہوں کو پاک رکھنا تا نہ ہو کہ خدا آئے اور ناپاکی کی وجہ سے چلا جائے۔ خدا لا تبدیل ہے اس لیے اُ سکا یہ حکم بھی لاتبدیل ہے۔ کتابِ مقدس کے مطابق ہم خدا کا مقدس/سکونت گاہ ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی سکونت گاہوں کو پاک اور صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو بھی ہر طرح کی گندگی سے ، آلودگی سے ، گناہ سے پاک رکھیں اور حقیقی پاکیزگی کو اپنائیں۔ بائبل کا خدا پاک ہے اور وہ پاکیزگی کے لیے بلاتا ہے۔