"میں مسیحی کیوں ہوں؟ (جناب نوید ملک کے ساتھ)

تبدیلیِ مذہب بالجبر

مئی 10, 2022 177 views

پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: تبدیلیِ مذہب بالجبر
حوالہ: متی 5: 16

ایک مسیحی کی زندگی نور اور نمک کی مثیل ہونی چاہیے۔ آپ کا طرزِ زندگی ایسا ہو جو اوروں کو آپ کے وسیلے خدا تک لانے کا وسیلہ بنے۔ اس کے برعکس پاکستان میں جو اکثریت میں ہیں وہ اقلیتوں پر اور اہلِ کلیسا پر جبر کرتے ہیں۔ جبری مذہبی تبدیلی کے واقعات اکثر سننے میں ملتے ہیں۔لیکن بائبل کا خدا محبت کا خدا ہے اور جب خدا ہمارے ساتھ ہے تو ہم اقلیت نہیں بلکہ اکثریت میں ہیں۔ خدا کہتا ہے کہ میں تجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا۔ اگر کسی کا مذہب اُسے جبر کی تعلیم دیتا ہے تو آج اُس کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ وہ پرکھے آیا وہ حق پر ہے یا نہیں۔