"میں مسیحی کیوں ہوں؟ (جناب نوید ملک کے ساتھ)

تعصب نہیں محبت

مئی 10, 2022 170 views

پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: تعصب نہیں بلکہ محبت
حوالہ: مرقس 12: 31، یوحنا 13: 34، 1-یوحنا 3: 15-16

خدا کا کلام دوسروں سے تعصب رکھنے کی نہیں بلکہ اپنی مانند محبت رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ خدا نے محبت میں اپنا بیٹا بخشا جس نے تمام دنیا کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ اس کے برعکس مسیحیوں کو بہت دفعہ تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مسیحی ہونے کی وجہ سے انہیں حکارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، اُن کے حقوق ادا نہیں کیے جاتے ہیں۔ جبکہ مسیحیت میں کسی کو بھی دوسرے درجے کا نہیں سمجھا جاتا۔ اس لیے تعصب، عداوت، نفرت اور قدورت کو دل سے نکالیں اور اپنے ایمان کا عملی اظہار کرتے رہیں۔