پروگرام کا نام: میں مسیحی کیوں ہوں؟
عنوان: مسیحی، مسیحی اقدار کے پاسدار ہیں
حوالہ: رومیوں13: 1-7
دنیا میں قائم کردہ تمام حکومتیں خدا کی طرف سے ہیں۔ خدا فرماتا ہے کہ ہر ایک شخص اعلیٰ حکومتوں کا تابعدار رہے۔ اس تابعداری کے لیے ضروری ہے کہ قوانین کی پاسداری کی جائے۔ مغرب میں لوگ حکومت کے تابعدار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کے ہم مغرب میں چلے جائیں تو ہم بھی ویسے ہو جائیں گے۔ بات یہ ہے کہ ہم اپنی سوچ کو بدلیں جو صرف اور صرف مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنے کی بدولت ممکن ہو سکتا ہے۔ اگر انسان کی سرشت بدل جائے تو ہی وہ حکومت کا فرمابردار رہ سکتا ہے۔