پروگرام کا نام: تثلیث یا توحید
عنوان: تثلیث فی التوحید اور الٰہی صفات ( حصہ 2 )
حوالہ: امثال 8
اس پروگرام میں مسیحی ایمان کے ستون تثلیث پر بات کی گئی۔ خدا کی صفات کو تثلیث نہیں کہا جا رہا بلکہ خدا کے تین اقانیم ہیں جنہیں تثلیث کہا جاتا ہے۔ تثلیث تجسیم کاری بھی نہیں ہے۔ خدا کے کلام میں سےنئے عہد نامے میں کلمہ اور پرانے عہد نامے میں حکمت ایک ہی ہے اور یہ دونوں یسوع ہی کو کہا گیا ہے۔ کلمہ اور حکمت ازل سے ہیں اسی طرح یسوع بھی ازل سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دینِ یہودیت اور دینِ اسلام کے مطابق توحید کے تصور پر بھی بات کی گئی۔