پروگرام کا نام: زندگی کا کلام
عنوان:خدا کی محبت – سارہ نظری
اس پروگرام میں بتایا گیا کہ خدا نے دنیا سے ازلی محبت کی ہے اور یہ محبت ایسے ظاہر ہوتی ہے کہ خدا انسان بن کر دنیا میں آیا اور صلیب پر دنیا کے گناہوں کے لیے موا۔ یسوع نے تیرے اور میرے لیے صلیب کا دکھ سہا تاکہ ہم گناہوں کی دلدل اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہوں۔ خدا چاہتا ہے کہ تمام لوگ ہمیشہ کی زندگی میں داخل ہوں۔ مزید یہ سکھایا گیا یسوع پر ایمان ہمیں یہ وعدہ دیتا ہے کہ اگر ہم مر بھی جائیں تو یسوع میں پھر سے جی اٹھیں گے۔