پروگرام کا نام: دوراہا
عنوان: جیتنا اور ہارنا
حوالاجات: پیدائش 23: 3-5 ، 25: 7-11، 35: 27-29، 50: 1-3، متی 27: 57-60، 1 کرنتھیوں 15: 42-45، 35-38
اس پروگرام میں بائبل کے حوالے سے تدفین اور آخری رسومات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ پروگرام میں ان حوالوں کو بیان کیا گیا ہے جو ابراہیم، اسحاق، اور یعقوب کی زندگیوں میں موت اور تدفین کے مراحل کی عکاسی کرتے ہیں۔ پیدائش کی کتاب کے ان حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح انبیاء کی موت کے بعد تدفین اور آخری رسومات کو انجام دیا گیا۔ پروگرام میں ان موضوعات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مسیح کے جی اٹھنے کے بعد، ایمان داروں میں کس طرح کے رسوم و رواج پر عمل کیا جاتا ہے۔ موت کے بعد کے مراحل کو ایمان کے ساتھ کس طرح نبھایا جاتا ہے، اس پر بائبل کی تعلیمات کا جائزہ لیا گیا ہے اور فرسودہ رسومات جن کا بائبل سے کوئی تعلق نہیں اُن سے کنارہ کشی کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔