پروگرام کا نام : حتمی سچائی
عنوان: مسیحیت کا ابتدائی ایام
حوالاجات: اعمال 15: 1-12
اس پروگرام میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مسیحیت کے ابتدائی ایام میں، یروشلیم میں بعض لوگوں نے نئے مومنوں کو یہ سکھانا شروع کر دیا کہ نجات کے لئے ختنہ ضروری ہے اور موسوی قانون پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پولس اور برنباس یروشلیم پہنچے، جہاں فریسیوں نے بھی اس پر بات چیت کی۔ پطرس رسول نے بیان دیا کہ خدا نے غیر قوموں کو بھی نجات دی ہے اور انہیں ایمان کے ذریعے نجات ملی ہے، نہ کہ ختنہ یا موسوی شریعت کے ذریعے ۔ اس پر سب نے متفق ہو کر فیصلہ کیا کہ نئے مومنوں کو ختنہ اور موسوی قانون کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں صرف چند ضروری اصولوں کی پیروی کرنے کو کہا جائے گا ۔ یہ واقعہ مسیحیت کی ابتدائی ترقی اور اس کے پیغام کی عالمگیریت کو نمایاں کرتا ہے۔