ایمان کا سفر

انبیا ء و بزرگ – ابراہام

اکتوبر 4, 2022 115 views

پروگرام کا نام: ایمان کا سفر
عنوان: (انبیا ء و بزرگ – ابراہام)
حوالاجات: عبرانیوں 11: 8-9، پیدائش 17: 4-8، 20 -21 ؛ پیدائش 22: 1-14، متی 1:1-2، عبرانیوں 4:10

اس پروگرام میں بزرگ ابرہام کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے اس کے چناؤ اور ایمان پر بات کی گئی ہے۔ پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بزرگ ابرہام نے خدا کے فضل سے خدا کی فرمانبرداری اور ا یمان کے وسیلے نجات پائی اور وفاداری کے ساتھ اپنی زندگی گزاری اور کیسے وہ آزمائشوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنے رب کے حکم کو پورا کرتے رہے۔ اضحاق کی قربانی کا واقعہ کس طرح یسوع مسیح کی قربانی کی مثیل ہے۔اور ابرہام کی وفاداری کو مختلف زاویوں سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ناظرین کو ان کے ایمان کے سفر سے سیکھنے کا موقع ملے۔ اس کے ساتھ ساتھ قوموں کےباپ ابرہام کی زندگی سے ملنے والے اہم اسباق کو آج کے دور میں کیسے اپنایا جا سکتا ہے، اس پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔