پروگرام کا نام: ناقابلِ یقین
عنوان: مخالفِ مسیح کے ظہور کی علامات ( حصہ 1 )
حوالہ: 1-یوحنا 2: 22، 4: 3، پیدائش 10: 7
اس پروگرام میں بات کی گئی کے مسیح کے آنے سے پہلے مخالفِ مسیح کا ظہور ہوگا۔ یوحنا رسول کے مطابق مخالفِ مسیح وہ ہے جو یسوع کی الوہیت اور بشریت کا انکار کرتا ہے۔ شاگردوں ہی کے زمانے سے بہت سے ہیں جو یسوع کا انکار کرتے ہیں یہ وہ ہیں جن میں مخالفِ مسیح کی روح ہے اور یہ گمراہ کرنے والے ہیں۔ مخالفِ مسیح کا دنیا پر غلبہ ہو گا اور وہ خدا کے لوگوں کو گمراہ کرے گا اور گناہ کی طرف راغب کرے گے۔